سوال: جدوجہد پاکستان میں مسلم لیگ کے کردار
9th Class Urdu Pak Studies Notes
سوال: جدوجہد پاکستان میں مسلم لیگ کے کردار پر روشنی ڈالیے؟
آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام
30 سمبر 1906 کو ایک سیاسی جماعت "آل انڈیا مسلم لیگ�©"کے نام سے تشکیل دی گئی ۔ علی گڑھ کو اس کا صدر مقام بنایا گیا اور جلد ہی سر آغا خان (مرحو م) کو آل انڈیا مسلم لیگ کا صدر اورسید علی حسین بلگرامی کو سیکریڑی جنرل مقرر کیا گیا۔
آزادی کی جدوجہد میں مسلم لیگ کا کردار
1906 میں مسلم لیگ کی تشکیل کے بعد ہی سے اس نے جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرلی۔ جہاں سے وہ اپنے حقوق اور انگریزوں سے حصول آزادی کے لئے جدوجہد کرسکتے تھے۔ مسلم لیگ کہ یہ جدوجہد بے شمار مشکلات سے گزری۔ مسلم لیگ کے کردار کوذیل میں مختصراًبیان کیا گیا ہے۔
حقوق کا تحفظ
ایک نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پراپنے قیام کے بعد مسلم لیگ کا فوری ہدف یہ تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب اقدام اٹھائے جائیں اور حکومت کو ان کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا جائے۔ ایک جانب مسلم لیگ نے انگریزوں کو برصغیر سے نکالنے کے لئے ہندووں کے ساتھ ہاتھ ملانے اور تعاون کرنے میں انتہائی متوازن رویہ اختیار کیا اور دوسری جانب اس نے مسلمانوں اور برطانوی سرکار کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کی ۔
کانگریس کے ساتھ سیاسی سمجھوتہ
قائداعظم محمد علی جناح نے اکتوبر 1913 میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی کوششوں سے مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان دسمبر 1916 میں ایک سمجھوتہ طے پایا جو میثاق لکھن�¿و کے نام سے معروف ہے۔ اس میثاق کی رو سے کانگریس نے مسلمانوں کی جداگانہ حیثیت کو تسلیم کرلیا اور ہندوستانی مسلمانوں کے لئے جداگانہ انتخاب کے مطالبے کو بھی تسلیم کیا گیا۔
مسلمانوں کی تعداد
مرکزی قانون ساز اسمبلی میں مسلم اراکین کی تعداد ایک تہائی طے پائی۔
نشستیں
مسلم اکثریت کے دونوں صوبوں یعنی بنگال اور پنجاب کی قانون ساز اسمبلیوں میں مسلمانوں کی اکثریت مستحکم ہوگئی۔
متناسب نمائندگی
ان صوبوں میں جہاں مسلمان اقلیت میں تھے۔ وہاں ان کی نمائندگی ان کے آبادی کے تناسب سے زیادہ کردی گئی۔
__________________