وسائل کے معنی اور اہمیت بیان کیجئے
9th Class Urdu Pak Studies Notes
http://karachiboardnotes.blogspot.com/
وسائل کے معنی اور اہمیت بیان کیجئے؟
وسائل کے معنیدنیا میں دو طرح کے وسائل پائے جاتے ہیں۔ اوّل انسانی وسائل ہیںجس کا مطلب یہ ہے کہ مختلف کاموں کو سرانجام دینے کے لئے انسانوں میں کس قدر قابلیت، صلاحیت اور اہلیت ہے۔ مختلف پیشوں کی نوعیت کے لحاظ سے لوگوں میں ایک دوسرے سے امتیاز کیا جاتا ہے۔جب تمام پیشوں کو باہم ایک جگہ جمع کیا جاتا ہے تو اسی کو انسانی وسائل کہا جاتا ہے۔ وسائل کی دوسری قسم قدرتی وسائل کہلاتی ہے جو قدرت نے مہیا کئے ہیں قدرتی وسائل پیداوار کا ذریعہ ہیں۔
یہ وسائل مندرجہ ذیل وجوہات کی بناءپر اہم ہیں۔
(۱) یہ کسی بھی قوم کی حقیقی دولت اور سرمایہ ہیں۔ایسے ممالک نے بہت زیادہ ترقی اور خوشحالی حاصل کی ہے جہاں انسانی اور قدرتی وسائل موجود ہوں۔تاہم ترقی اور خوشحالی کا انحصار ان وسائل کے دانشمندانہ اور ذہانت کے ساتھ مناسب استعمال پر ہے۔دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں انسانی اور قدرتی وسائل موجود ہیں لیکن منصوبہ بندی اور محنت و مشقت کے فقدان کی وجہ سے ان وسائل سے فائدہ نہیں ا�±ٹھایا جارہا۔
(۲) یہ وسائل کسی بھی ملک کی حفاظت اور سلامتی کا ذریعہ ہیں۔ انسانی اور مادی وسائل ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوت ہیں۔ ان ہی قدرتی وسائل سے مظبوط فوجی نظام تشکیل دینے کے لئے درکار تمام مادی ضروریات مہیا ہوتی ہیںاور انسانی وسائل ان قدرتی وسائل کو استعمال کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
(۳) یہ وسائل کسی ملک کی شہرت اور احترام کا سبب بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر تمام مغربی ممالک ترقی پذیر ممالک کے عوام کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں تاکہ وہ ان ترقی یافتہ ممالک کے کثیر وسائل سے فائدہ اٹھاسکیں۔
(۴) یہ وسائل کسی ملک کی مادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اسی میں ضروریات زندگی آسائش اور عیش و آرام سب شامل ہے۔
(۵) یہ وسائل تجارت اور کاروبار کو پروان چڑھانے میںمدد کرتے ہیں۔ ان وسائل سے مالا مال ممالک نے ساری دنیا کی تجارت پر قبضہ کرلیا ہے۔ ان کی معیشت مضبوط ہے اور وہاں کے عوام کی قوت خرید بہت زیادہ ہے اور وہ ایک خوشحال زندگی گزاررہے ہیں۔
(۶) ان وسائل سے کسی ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی میں مدد ملتی ہے۔
(۷) ان وسائل سے لوگوں کی پیٹ بھر کے غذا اور زندگی کی دیگر آسائشیں ملتی ہیں۔یہ قومی اداروں کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں۔ ان سے قومی اتحاد اور ذاتی کردار مضبوط ہوتا ہے۔ ان وسائل سے ایمانداری، دیانت داری، حق گوئی اور رواداری و برداشت کی اعلیٰ صفات کو فروغ