سوال: فرائض تحریک کے کیا مقاصد تھے؟
9th Class Urdu Pak Studies Notes
سوال: فرائض تحریک کے کیا مقاصد تھے؟
فرائض تحریک
حاجی شریعت اللہ نے بنگال کے مسلمانوں کو غیر مسلم رسوم و رواج سے چھٹکارہ پانے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور ان اسلامی احکامات کو انھوں نے فرائض کا نام دیا۔ اسی لئے اسلامی اصولوں کے لئے ان کی تبلیغ و تلقین اور مسلمانوں کے لئے اصلاحی تحریک "فرائض تحریک"کہلاتی ہے۔ فرائض تحریک کے بنیادی مقاصد یہ ہیں۔
غیر اسلامی رسوم و رواج کا خاتمہ
فرائض تحریک کا بنیادی مقصد ان غیر اسلامی رسوم و رواج و روایت کو مٹانا اور ختم کرناتھا جو بنگالی مسلمانوں میں سرایت کرگئے تھے ۔ اس تحریک نے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق صراط مستقیم پر لانے میں بڑی مدد کی۔ ابتداءمیں انھیں بہت سی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن آہستہ آہستہ ان کی تحریک نے بنگالی مسلمانوں میں خود اعتمادی کا جذبہ بیدار کردیا۔
مسلمان کسانوں اور مزار عین کو ہندو زمینداروں کے ظلم و ستم سے نجات
محمد محسن نے مسلمان کسانوں اور مزار عین کو ہندو زمینداروں کے ظلم و ستم کے خلاف جمع کیا۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں بنگال کے مسلم مزار عین ہندو زمینداروں اور جاگیرداروں کے بہیمانہ تسلط سے آزاد ہوگئے۔ وہ بنگال کے مسلمان مزار عین کے حقوق کے عظیم علمبردار بن گئے۔ برطانوی اور ہندوتاجر اور زمیندار انکے خلاف ہوگئے۔ لیکن انھوں نے ان کی کوئی پروا نہیں کی اور اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک اپنا مشن جاری رکھا۔ مختصراً یہ کہ فرائض تحریک کے نتیجے میں بنگا لی مسلمانوں کی دینی اور اخلاقی حالت بہت بہتر ہوگئی اور بڑی حد تک مزار عین کے حقوق کا تحفظ بھی ہوگیا۔
__________________
تحریک احیاءمیں شاہ ولی اللہ کا کردار
مرہٹوں کے ظلم و ستم سے مسلمانوں کو نجات دلائی
شاہ ولی اللہ نے افغانستان کے حکمران احمد شاہ ابدالی کو خط لکھا اور درخواست کی کہ وہ مرہٹوں کے ظلم و ستم سے ہندوستان کے مسلمانوں کو نجات دلائیں۔ اس کے جوب میں احمد شاہ ابدالی نے 1761 میں بانی پت کی تیسری جنگ میں مرہٹوں کو عبرتناک شکست دی۔ اس شکست کے بعد مرہٹے پھر کبھی نہیں سنبھل سکے۔
قرآن مجید کا فارسی میں ترجمہ کیا
شاہ ولی اللہ کی انتہائی اہم خدمت یہ ہے کہ آپ نے قرآن مجید کا فارسی میں ترجمہ کیا۔ اس سے لوگوں کو قرآن مجید کو سمجھنے میں بہت مد د ملی۔
حدیث، فقہ اور تفسیر پر کتب لکھیں
شاہ ولی اللہ نے حدیث، فقہ اور تفسیر پر کتابیں لکھیں۔ ان کی کتابوں میں سب سے زیادہ مشہور و معروف کتاب "حجتہ اللہ البالغہ" ہے۔ ان کی تصانیف کا پیغام یہ ہے کہ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے جو تمام انسانیت کے لئے ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
__________________