مختلف قسموں کے وسائل کا نام بتائیے؟
9th Class Urdu Pak Studies Notes
مختلف قسموں کے وسائل کا نام بتائیے؟
انسانی وسائلایسے افراد جو مختلف پیشوں اور روزگار میں مشغول ہوتے ہیں مل کر انسانی وسائل کو تشکیل دیتے ہیں۔مختلف پیشوں اور شعبوں میں کام کرنے والے انسانوں کی لیاقت، قابلیت، اہلیت اور مہارت کو جمع کیا جائے تو یہ ہی انسانی وسائل ہیں اور کسی بھی ملک کے لئے یہ انسانی وسائل ہی انسانی طاقت کہلاتے ہیں۔ اسی انسانی طاقت کی مختلف ملازمتوں میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔یہ بات قابل توجہ ہے کہ دس سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد جو اپنے لئے کام کرتا ہے یا دوسروں کے لئے کم از کم ایک گھنٹے روزانہ ملازمت کرتا ہے وہ ایک باروزگار شخص تصور کیا جاتا ہے۔پاکستان کی انسانی طاقت مختلف پیشوں اور روزگاروں سے وابستہ ہے۔ مثلاً زراعت، کان کنی، عمارت سازی، تجارت، مواصلات، سرکاری ملازمتیں اور دیگر تمام بامعاوضہ کام۔
ایسے وسائل جو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے مختلف ممالک کو زرخیزمٹی، جنگلات، معدنیات اور پانی وغیرہ کی شکل میں عطا کئے ہیں قدرتی وسائل کہلاتے ہیں۔ یہ وسائل عطیہ خداوندی ہیں۔انسان ان کا کھوج لگا سکتا ہے اور ان قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاسکتا ہے