تعلیم کی سماجی و ثقافتی اہمیت بیان کیجئے؟
9th Class Urdu Pak Studies Notes
سوال: تعلیم کی سماجی و ثقافتی اہمیت بیان کیجئے؟
سماجی و ثقافتی پہلوجہالت اور ناخواندگی تمام سماجی برائیوں کی جڑ ہے۔تعلیم کی کمی کی وجہ سے بے شمارایسی رسوم و رواج پر عمل کیا جاتا ہے جو اسلامی تعلیمات و اقدار کے منافی ہیں۔مثال کے طور پر شادی بیاہ کے مواقع پر ہوائی فائرنگ، رویت ہلال پر جھگڑا اور منشیات کا استعمال وغیرہ۔ لوگوں کی ذہنی سطح کا اظہار ان کی ثقافت اور طور طریقوںسے ہوتا ہے۔اسی لئے ثقافتی اقدار کو بامقصد ہونا چاہیے ۔تعلیم کے بغیر مصوّری، شاعری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کو سراہا نہیں جاسکتا۔ روز مرہ کے معمولات اورمعاملات میںخوبصورتی تعلیم کی بدولت ہی ممکن ہے۔ایک تعلیم یافتہ شخص اپنے بہتر انداز گفتگو ،خوبصورت رویے اوراچھے برتاو�¿ سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے صرف دولت ہی کافی نہیں ہے۔بلکہ یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو مہذب اور متمدن بناتی ہے۔پس رویوں، طور طریقوں اور زندگی گذارنے کے انداز میںمفید تبدیلی کے لئے تعلیم ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے۔اسی سے سماجی برائیوں کو مٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔